جی ہاں! قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر اعلان فرمایا ہے کہ نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے ایک عظیم رحمت ہے کہ وہ بندے کی توبہ، استقامت اور نیکی کے ذریعے اس کے سابقہ گناہوں کو معاف ہی نہیں بلکہ مٹا دیتا ہے۔
وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ طَرَفَىِ ٱلنَّهَارِ وَزُلَفًۭا مِّنَ ٱلَّيْلِ ۚ إِنَّ ٱلْحَسَنَـٰتِ يُذْهِبْنَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ ۚ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّٰكِرِينَ
صلوۃ قائم کرو دن کے دونوں کناروں پر اور رات کے کچھ حصے میں۔ یقیناً نیکیاں برائیاں مٹا دیتی ہیں۔ یہ نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
(ھود – 114)