ہوم پیج - ایمان خالص

ہم کون ہیں؟

ہم وہ لوگ ہیں جو قرآن و سنت کو اپنے دین و ایمان کی بنیاد مانتے ہیں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی حقیقی معبود ہے، اس کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں۔ ہم اس کے رسول محمد ﷺ کو آخری نبی و رسول مانتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ نجات کا راستہ صرف اور صرف انہی کی لائی ہوئی شریعت کی پیروی میں ہے۔

فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(البقرة: 256)

ہم اس آیت کی روشنی میں ایمان کے تقاضے کے طور پر ہر اس نظام، نظریے، قوت اور رہنمائی کو طاغوت سمجھتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی شریعت کے خلاف ہو۔ ہم طاغوت کی ہر شکل سے کفر کرتے ہیں اور اپنے دین کو صرف اللہ کے حکم کے لیے خالص کرتے ہیں۔

ہمارا راستہ وہی ہے جو رسول اللہ ﷺ و صحابہ کرامؓ نے اپنایا۔ ہم نہ فرقہ واریت کے قائل ہیں اور نہ اپنی کوئی نئی راہ نکالتے ہیں، بلکہ صرف اور صرف اسی دین پر قائم ہیں جو اللہ نے نازل کیا اور نبی ﷺ نے سکھایا۔

ہمارا دعوتی لٹریچر

ہم آپ کو خلوصِ دل سے مدعو کرتے ہیں کہ ہمارے دعوتی لٹریچر کا مطالعہ فرمائیں۔ یہ لٹریچر قرآن و سنت کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے، جس کا مقصد انسان کو اپنے رب سے صحیح تعلق کی طرف رہنمائی دینا اور زندگی کے ہر شعبے میں حق و صداقت کو اجاگر کرنا ہے۔

تفسیر دعوۃ القرآن

الحمد للہ، تفسیر دعوة القرآن پر کام جاری ہے، جو خالص توحید کی دعوت اور ردِّ طاغوت کے اصول پر مبنی ہے۔ یہ تفسیر سورۃ یوسف تک مکمل ہو چکی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ قرآن کو براہِ راست اُس کی اصل تعلیمات کے ساتھ پیش کیا جائے تاکہ انسان ہر باطل نظام سے نجات پا کر صرف اللہ کی بندگی اختیار کرے۔

حبل اللہ سیریز

الحمد للہ، حبل اللہ سیریز پیش خدمت ہے، جس میں مختلف مضامین کے ذریعے آپ کو خالص دینِ اسلام کی راہ نمائی فراہم کی جائے گی۔ مقصد یہ ہے کہ امت براہِ راست قرآن و سنت سے وابستہ ہو کر "حبل اللہ" یعنی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے۔

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا
(آل عمران: 103)