قرآن مجید کی کون سی آیت میں صبح کے وقت قرآن پڑھنے کی تاکید آئی ہے اسکی کیا حکمت ہے؟

اسکا ذکر اللہ تعالی نے بنی اسرائیل میں فرمایا ہے کہ

وَقُرْآنَ ٱلْفَجْرِ ۖ إِنَّ قُرْآنَ ٱلْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا
(اور فجر کے وقت قرآن کی تلاوت کرو، بے شک فجر کا قرآن مشہود ہوتا ہے)
(بنی اسرائیل78)

اسکی حکمت یہ بھی ہے کہ اس سے فرشتوں کی معیت نصیب ہوتی ہے اور اس وقت ذہن تازہ اور صاف ہوتا ہے، یادداشت بہتر ہوتی ہے تاکہ قرآنی نصحتیں ذہن میں راسخ ہو جائیں۔

قرآن الفجر کان مشہودًا کا مطلب یہ ہے کہ فجر کے وقت کی قرآن کی تلاوت میں فرشتوں کی حاضری ہوتی ہے اور یہ اللہ کے ہاں خاص مقام رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی صلوۃ میں لمبی قرات فرماتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

قرآن میں ذکر الٰہی کی کیا اہمیت بیان کی گئی ہے؟قرآن میں ذکر الٰہی کی کیا اہمیت بیان کی گئی ہے؟

قرآنِ حکیم میں ذکرِ الٰہی کو ایمان کی روح، دل کی زندگی، اور کامیابی کا راز قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین کو متعدد بار حکم دیا کہ