قرآن میں چار چیزوں کو کھانے پینے کے اعتبار سے واضح طور پر حرام قرار دیا گیا ہے۔ یہ حکم البقرہ (آیت 173)، الانعام (آیت 145)، النحل (آیت 115)، اور الاعراف (آیت 157) میں بار بار دہرایا گیا ہے تاکہ کسی کو شک یا غلط فہمی نہ رہے۔
چار بنیادی حرام چیزیں
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ
بیشک حرام ہیں تمہارے اوپر
ٱلْمَیْتَةَ
(مردار جانور جو بغیر ذبح کے مر گیا ہو)
وَٱلدَّمَ
(بہتا ہوا خون)
وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ
(خنزیر کا گوشت)
وَمَآ أُهِلَّ لِغَیْرِ ٱللَّهِ بِهِ
(وہ جانور جس پر ذبح کے وقت اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو)
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ ٱلْمَیْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِیرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَیْرِ ٱللَّهِ بِهِ…
یقیناً اس نے تم پر حرام کیا ہے مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔
(البقرہ-173)
یاد رکھے کہ اگر کوئی اضطراری حالت (مثلاً جان بچانے کے لیے) میں ان چیزوں کو کھائے بغیر نافرمانی کے، تو اللہ معاف فرمانے والا ہے۔
( البقرہ 173، الانعام 119)