مردوں کو کتنی شادیوں کا حکم دیا گیا ہے؟

قرآن مجید میں تعدد ازدواج (چار شادیوں تک) کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی اس کے لیے انصاف کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔ فرمایا

وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِي الْيَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاۗءِ مَثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ ۚ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَلَّا تَعُوْلُوْا۝

اور اگر تمھیں اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے معاملہ میں انصاف نہ کرسکو گے تو جو (دوسری) عورتیں تمھیں پسند آئیں ان میں سے دو دو تین تین یا چار چار سے نکاح کرو پھر اگر تمھیں یہ اندیشہ ہو کہ تم (ان بیویوں کے درمیان) عدل نہ کر سکو گے تو ایک ہی بیوی (پر اکتفا کرو) یا وہ کنیز جن کے تم مالک ہو یہ زیادہ قریب ہے کہ تم (ناانصافی اور ایک ہی طرف) جھک جانے سے بچ جاؤ۔
(النساء – 3)

اسلام میں تعدد ازدواج کے پیچھے کئی حکمتیں ہیں جیسا کہ
یتیموں اور بیواؤں کی کفالت معاشرتی انصاف کے لیے۔
نسل انسانی کا تحفظ زیادہ اولاد کی خواہش رکھنے والوں کے لیے۔
معاشرتی مسائل کا حل جیسے کسی خاص وقت میں خواتین کی تعداد کا زیادہ ہونا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنے والے کی مثال کیا ہے؟اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنے والے کی مثال کیا ہے؟

قرآن مجید میں اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والے کی مثال کو نہایت پرزور اور عقل کو جھنجھوڑ دینے والے انداز میں بیان فرمایا ہے، تاکہ باطل پر بھروسہ

قرآن پڑھا جائے تو کیا اسے خاموشی سے سننا لازم ہے؟قرآن پڑھا جائے تو کیا اسے خاموشی سے سننا لازم ہے؟

جی ہاں، قرآنِ مجید کی تلاوت کے وقت خاموشی سے سننا لازم ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے الاعراف آیت 204 میں ارشاد فرمایا ہے وَإِذَا قُرِئَ ٱلْقُرْءَانُ فَٱسْتَمِعُوا۟ لَهُۥ