محرم میں ماتم کرنا جائز ہے؟

محرم ہو یا کوئی اور مہینہ، ماتم کرنا، سینہ کوبی، نوحہ، زنجیر زنی یہ سب قرآن، سنت کے خلاف اعمال و بدعات ہیں۔ قرآن صبر کا حکم دیتا ہے اور نوحہ کو جاہلیت قرار دیتا ہے، اوراس بدعت کو گمراہی قرار دیا ہے۔ لہذا ماتم کرنا کسی حال میں جائز نہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اس سے براءت کا اعلان فرمایا ہے۔

لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَطَمَ الْخُدُودَ، وَشَقَّ الْجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ
“وہ ہم میں سے نہیں جس نے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑے، اور جاہلیت کے نعرے لگائے۔”
(صحیح بخاری، حدیث: 1294، صحیح مسلم، حدیث: 103)

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌۙ قَالُوا۟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ

وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں:
“ہم اللہ کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔”
(سورۃ البقرۃ: 156)

یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جو مصیبت یا تکلیف کے وقت صبر کرتے ہیں اور زبان سے کوئی ناشکری یا جاہلانہ بات نہیں کہتے، بلکہ اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ یہ کلمہ صبر، توکل، اور اللہ کی ربوبیت کا اقرار ہے، کہ ہم اسی کے بندے ہیں، اسی کی طرف واپسی ہے، اور وہی ہر چیز کا مالک ہے۔ یہ کلمہ مصیبت پر ماتم، نوحہ، اور سینہ کوبی کا ردّ ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جب کسی بندے کو مصیبت پہنچے اور وہ یہ کہے:
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِّنْهَا
تو اللہ اسے ضرور بہتر بدلہ عطا فرماتا ہے۔”
(صحیح مسلم، حدیث 918)

صحابہ کرامؓ نے بلخصوص زینبؓ نے حسینؓ کی شہادت پر غم ضرور کیا لیکن کبھی ماتم یا نوحہ نہیں کیا۔ بحرحال غم کا ہونا فطری ہے، لیکن اس کا اظہار شریعت کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ خود کو پیٹنا، سینہ کوبی، یا نوحہ کرنا نبی ﷺ کی تعلیمات کی مخالفت ہے۔ توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ کے فیصلے پر صبر کیا جائے، نہ کہ اعتراض کے طور پر ماتم کیا جائے۔

جواب لکھیں / رائے دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

موجودہ دور میں ہماری قوم اولیاء اللہ کا کیا معیار سمجھتی ہے؟موجودہ دور میں ہماری قوم اولیاء اللہ کا کیا معیار سمجھتی ہے؟

قرآن پاک کی روشنی میں اولیاء اللہ ایمان، تقویٰ، اخلاق، اور اللہ سے قربت کی علامت ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ ﷺ کی قبر سے دعا مانگی؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ ﷺ کی قبر سے دعا مانگی؟

اسلام میں عقیدہ توحید کی اصل یہی ہے کہ دعا اور عبادت صرف اللہ ہی کے لیے خاص ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی