غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا کھانا کھانا اسلام میں حرام ہے۔ یہ عمل شرک کے زمرے میں آتا ہے اور قرآن و سنت میں اس کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔
قرآن کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے غیر اللہ کے نام پرکھانا کھانے سے منع فرمایا
وَلَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِاسْمُ اللّٰهِ عَلَيْهِ وَاِنَّهٗ لَفِسْقٌ ۭوَاِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓي اَوْلِيٰۗـــِٕــهِمْ لِيُجَادِلُوْكُمْ ۚ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ
اور (ایسے جان وروں کا گوشت) مت کھاؤ جن پر (ذبح کے وقت) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور بےشک یہ (گوشت کھانا) گناہ ہے اور بےشک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کا کہنا مانو گے تو بےشک تم بھی مشرک ہو جاؤ گے۔
(الأنعام – 121)
اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ اگر ذبح کے وقت اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو یا کسی اور کا نام لیا گیا ہو، تو وہ کھانا حرام ہے۔
غیر اللہ کے نام کا ذکر
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِ وَمَآ اُهِلَّ لِغَيْرِ اللّٰهِ بِهٖ۔۔۔
تم پر حرام کر دیا گیا ہے مُردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پُکارا جائے۔
(المائدة – 3)
غیر اللہ کے نام پر کھانا کھانا سختی سے منع ہے اور یہ عمل شرک کے زمرے میں آتا ہے۔ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ صرف اس کھانے کو قبول کرے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اور جو شریعت کے اصولوں کے مطابق ہو۔