سحری کرنے کا آخری وقت کونسا ہے؟

سحری کرنے کا آخری وقت فجر کی اذان سے پہلے تک ہے، کیونکہ فجر کی اذان کے بعد روزہ شروع ہو جاتا ہے اور کھانے پینے کی اجازت ختم ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص کھانا کھا رہا ہو اور اسی دوران اذان فجر ہو جائے تو کھانا مکمل کیا جاسکتا ہے۔ جیسے فرمایا کہ

لَكُمْ ۠وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ۠ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَى الَّيْلِ

کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہا رے لیے نمایاں ہو جائے (صبح کی) سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے فجر کے وقت پھر رات تک روزہ پورا کرو اور بیویوں سے صحبت اختیار نہ کرو۔
(البقرہ-187)

سفید دھاگا صبح صادق (فجر کا وقت)
سیاہ دھاگا رات کا اندھیرا
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ سحری کا وقت فجر کی اذان یا صبح صادق کے شروع ہونے تک ہے۔

جواب لکھیں / رائے دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post