قرآن مجید میں جادو کے بارے میں کئی مقامات پر ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جادو کے وجود کو تسلیم کیا ہے لیکن ساتھ ہی اسے ایک آزمائش اور فتنہ قرار دیا ہے۔ فرمایا
وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّيٰطِيْنُ عَلٰي مُلْكِ سُلَيْمٰنَ ۚ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمٰنُ وَلٰكِنَّ الشَّيٰطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ ۤوَمَآ اُنْزِلَ عَلَي الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ ھَارُوْتَ وَمَارُوْتَ ۭ وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى يَقُوْلَآ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۭ فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهٖ ۭ وَمَا ھُمْ بِضَاۗرِّيْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ وَيَتَعَلَّمُوْنَ مَا يَضُرُّھُمْ وَلَا يَنْفَعُھُمْ ۭ وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىھُ مَا لَهٗ فِي الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ڜ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖٓ اَنْفُسَھُمْ ۭ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ
اوراُن (یہودی) لوگوں نے اُس کی پیروی کی جو شیاطین پڑھا کرتے تھے سلیمان (علیہ السّلام ) کے (عہد) حکومت میں اورسلیمان (علیہ السّلام ) نے کفر (یعنی جادو) نہیں کیا بلکہ شیطانوں نے ہی کفر کیا وہ لوگوں کو جادو سکھایا کرتے تھےاور (انھوں نے پیروی کی اس کی) جوبابل ( شہر) میں دو فرشتوں ہاروت و ماروت پر اتارا گیا تھا اوروہ دونوں کسی کو نہ سکھاتے تھےجب تک یہ نہ کَہ دیتے کہ ہم توہیں ہی آزمائش پس تم (جادو کے پیچھے لگ کر) کفر نہ کرو پھر (بھی) لوگ اُن سے (وہ) سیکھتے تھے جس کے ذریعہ وہ جدائی ڈالنا چاہتے تھے مرد اور اُس کی بیوی کے درمیان اور وہ اُس کے ذریعہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے اللہ کےاِذن کے بغیر اور وہ (ایسی بات) سیکھتے تھے جو اُنھیں نقصان پہنچاتی تھی اور فائدہ نہ دیتی تھی اور وہ خوب جانتے تھے کہ جس نے اس (بات) کا سودا کیا اُس کے لیے آخرت میں (رحمت کا) کوئی حصّہ نہیں اور بہت بُری ہے وہ چیزجس کے بدلہ انھوں نے اپنی جانوں کا سودا کیا کاش کہ وہ (حقیقت) جان لیتے۔
(البقرہ – 102)
جادو کے اثرات سے بچنے کے لیے قرآن مجید میں اللہ کی پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے
اور میں پناہ مانگتا ہوں فلق کے رب کی… اور گرہوں میں پھونکنے والوں کے شر سے۔(الفلق – 4)
آیت الکرسی پڑھنے سے جادو اور شیاطین کے اثرات سے حفاظت ہوتی ہے۔(البقرہ – 255)
دیگر اذکار
سورہ الفلق اور سورہ الناس صبح و شام پڑھنا۔
اللہ کا ذکر اور دعائیں جادو کے اثر کو کمزور کرتی ہیں۔