اگر کوئی اللہ کے نام پر سوال کرے (یعنی کہے اللہ کے واسطے کچھ دے دو), اور آپ کے پاس کچھ بھی دینے کو نہ ہو تو اسلامی تعلیمات کے مطابق نرمی، خیرخواہی اور خالی ہاتھ بھی لوٹانے کا سلیقہ اختیار کرنا واجب ہے۔فرمایا
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور مانگنے والے کو جھڑکنا نہیں۔
(الضحى 10)
یعنی اگر آپ کچھ نہ بھی دے سکیں، بدکلامی، بدسلوکی، جھڑکنا یا حقارت سے انکار نہ کریں۔