قرآن مجید میں اللہ کے نزدیک بدترین لوگوں کی صفات کو متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔ فرمایا
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ
بےشک اللہ کے نزدیک سب جان دار وں میں سے بدتر وہ بہرے گونگے (لوگ) ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں۔
(الانفال – 22)
إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
یقیناً اللہ کے نزدیک سب سے بدترین جاندار وہ ہیں جو کفر کرتے ہیں، پس وہ ایمان نہیں لاتے۔
(الانفال – 55)
یہ رویہ بندے کو اللہ کی رحمت سے دور کر دیتا ہے۔