0 Comments

اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا ایک عظیم عمل ہے جو ایمان کی پختگی اور اللہ پر بھروسے کا اظہار کرتا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ سے مدد طلب کرنے کے مختلف طریقے بتائے گئے ہیں۔ اولاً مدد صرف اکیلے اللہ سے مانگی جائے اور براہِ راست بغیر کسی وسیلے کے مانگی جائے۔ دعا کا آغاز اللہ کی تعریف اور رسول اللہ ﷺ پر صلواۃ و سلام بھیج کر کریں۔ پھر اخلاص کے ساتھ اللہ سے اپنی حاجت بیان کریں۔ عاجزی کے ساتھ مدد طلب کریں۔دعا کرتے وقت یقین رکھیں کہ اللہ دعا کو قبول کرے گا۔
دو اہم نکات اللہ کی مدد طلب کرنے کے لئے موئژ ہیں۔ فرمایا

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِ ۭاِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ۝

اے ایمان والو! صبر اور صلوۃ سے اللہ تعالی کی مدد طلب کرو۔ یقینا اللہ تعالی ( کی مدد ) صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
(البقرہ-153)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts