قرآنِ مجید میں اصحابِ کہف کے کتے کا ذکر واضح انداز میں اور قابلِ غور سیاق و سباق کے ساتھ آیا ہے۔
وَكَلْبُهُم بَاسِطٌۭ ذِرَاعَيْهِ بِٱلْوَصِيدِ
اور ان کا کتا دہلیز پر اپنے دونوں بازو پھیلائے بیٹھا تھا۔
(الکہف18)
کتا حفاظت کی علامت کے طور پر ذکرکیا گیا وہ اصحابِ کہف کے ساتھ پہرے دار کے طور پر موجود تھا اس کا ذکر اس بات کی علامت ہے کہ اللہ نے ان کی حفاظت کے اسباب پیدا کیے۔ جو اللہ کی رضا کے لئے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوجائے تو اللہ بھی ان کی حفاظت کے سبب مہیا کرتا ہے۔