ابراہیم علیہ السلام کے پاس فرشتوں کی آمد کا کیا مقصد تھا؟

ابراہیم علیہ السلام کے پاس فرشتوں کی آمد کا ذکر قرآنِ مجید میں متعدد بار آیا ہے، اور ان کی آمد کے دو بڑے مقاصد تھے

ابراہیم علیہ السلام کو بیٹے کی خوشخبری دینا (بُشریٰ)

وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ فَمَا لَبِثَ أَن جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ
اور یقیناً ہمارے فرشتے خوشخبری لے کر ابراہیم کے پاس آئے، انہوں نے سلام کہا، انہوں نے جواب میں سلام کہا، پھر کچھ دیر نہ گزری تھی کہ وہ بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔
(هود 1169)

خوشخبری دئ ابراہیم علیہ السلام اور سارہ علیہ السلام کو اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔
قَالَتْ يٰوَيْلَتٰٓى ءَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوْزٌ وَّھٰذَا بَعْلِيْ شَيْخًا ۭ اِنَّ ھٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيْبٌ ۝
سارہ علیہ السلام نے تعجب کیا کہ کیا میں بوڑھی ہو کر بچہ جَنوں گی؟
(ھود 72)

قَالُوْٓا اَتَعْجَبِيْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَبَرَكٰتُهٗ عَلَيْكُمْ اَهْلَ الْبَيْتِ ۭ اِنَّهٗ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۝
(فرشتے) کہنے لگے کیا آپ اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہیں ؟ آپ پر اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہوں اے (ابراہیم کے) گھر والو ! بےشک وہ بہت تعریفوں والا بڑی شان والا ہے۔ (ھود 73)

قومِ لوط پر عذاب نازل کرنے کا اعلان

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
(الحجر 58)
یہ فرشتے لوط علیہ السلام کی قوم پر اللہ کا عذاب لے کر آئے تھے۔

ابراہیم علیہ السلام نے اس پر شفقت سے ان کی شفاعت کی کہ شاید وہ بچ جائیں، مگر اللہ نے فرمایا کہ ان پر عذاب آ کر رہے گا اور صرف لوط علیہ السلام اور ان کے اہلِ ایمان کو بچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

نوح علیہ السلام کا اپنے مشرک بیٹے کے دعا پر اللہ نے کیا فرمایا تھا؟نوح علیہ السلام کا اپنے مشرک بیٹے کے دعا پر اللہ نے کیا فرمایا تھا؟

نوح علیہ السلام نے جب اپنے مشرک بیٹے (جس نے کشتی میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا) کے لیے دعا کی ۔ کہ وہ میرے اہل (گھر والوں)

کیا ہر جمعرات یا سالانہ قل وغیرہ سے ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟کیا ہر جمعرات یا سالانہ قل وغیرہ سے ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟

قرآنِ مجید نے دین کے ہر اصول کو واضح کر کے نبی کریم ﷺ کی زندگی میں مکمل فرما دیا۔ عبادات، دعائیں اور میت سے متعلق جتنے بھی احکام ہیں،

ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کو کس عقیدے کی طرف بلایا؟ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کو کس عقیدے کی طرف بلایا؟

ابراہیم علیہ السلام کی دعوت کی بنیاد بھی خالص توحید یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت اور شرک سے مکمل انکار تھی۔ انہوں نے اپنی قوم کو بت پرستی سے